اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 38 ہزار 913ہو گئی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 31 ہزار 613 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 551 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 68 ہزار 285 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 639 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 94 ہزار 416 ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 23 ہزار 227 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 75 ہزار 925 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 18 ہزار 323 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 51 ہزار 793 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 4 ہزار 538 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 43 ہزار 724 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 15 ہزار 464 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 217 ہو گئی۔ چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 735 ہو گئے۔
19 اپریل 2020 - 08:30
News ID: 1027273
امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔